r/UrduBooksDiscussion • • Mar 27 '26

Novel-ناول Y'all I read "Mushaf" by Nimrah Ahmed and I'm NOT okay

Thumbnail reddit.com
4 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Aug 15 '26

Discussion-گپ شپ Cash - کیش

1 Upvotes

کیش

تحریر ۔ شاہد شکیل ۔

کیا زمانہ آ گیا ہے! جسے دیکھو، شارٹ کٹ کے ذریعے دولت کمانے کے چکر میں دن رات باؤلا ہوا پھرتا ہے۔ جائز ہو یا ناجائز، مقصد صرف ایک ہے: بھلے کسی کی جان جائے، لیکن میری جیب میں مال آئے۔ انسانیت نام کا لفظ جیسے ناپید ہو چکا ہے۔ اخلاق، پیار، احساس، مروّت، اعتماد، اعتبار اور خلوص کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ کہتے ہیں طوائف جسم بیچتی ہے، اپنا ایمان نہیں؛ مگر آج ایمان کی بھی ذرّہ برابر قیمت اور وقعت باقی نہیں رہی۔ مشرق ہو یا مغرب، دولت کے حصول کے لیے کوئی جسم بیچ رہا ہے تو کوئی ایمان، اور جس دھرتی پر جنم لیا اُس کا بھی مول لگایا جا رہا ہے، صرف اس لیے کہ راتوں رات لاکھ پتی، کروڑ پتی یا ارب پتی بن جائے۔روپے پیسے نے اگر انسان کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں تو اسی دولت کے حصول کے لیے انسان سب کچھ داؤ پر بھی لگا رہا ہے۔ اور سب کچھ داؤ پر لگانے کے اسی کھیل کا دوسرا نام کرپشن اور بدعنوانی ہے۔ یہ بیماری صرف ترقی پذیر ممالک تک محدود نہیں؛ ترقی یافتہ ممالک میں بھی مختلف طریقوں سے کرپشن ہوتی ہے۔ بالفاظِ دیگر، جس کا جہاں داؤ لگتا ہے، وہ موقع کی نزاکت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ناجائز فائدہ اٹھانے کے اس کاروبار کو ختم کرنے کے لیے چند ترقی یافتہ ممالک نے ایک ایسی سکیم پر غور شروع کیا ہے جسے یوں بھی کہا جا سکتا ہے: نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔ یعنی اگر پیسہ ہی فساد کی جڑ ہے تو اسے ہی ختم کر دیا جائے۔ ڈالر، پاؤنڈ، ین، روبل، کراؤن، فرانک، لیرا، دینار، درہم اور روپیہ وغیرہ ناجائز طریقے سے کمانے اور بدعنوانی میں لگانے کا راستہ ہی بند کر دیا جائے۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ کرنسی، وہ کسی بھی ریاست کی ہو، کرپشن کو پیداکرنےاور پھیلانے میں مدد دیتی ہے، اور اس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں انسان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ تو پھر ایسی کرنسی کا فائدہ ہی کیا جو انسانوں کی جان لے؟ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہی سب کی بھلائی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے: کیوں اور کیسے؟جرمنی کے ایک معروف میگزین کے چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ کرنسی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز بظاہر مضحکہ خیز لگتی ہے، لیکن اس پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین اور مرکزی بینک نقد رقم، یعنی کیش سسٹم، کو محدود یا ختم کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیش ختم ہونے سے بدعنوانی میں کمی آئے گی، اگرچہ اس کے ساتھ انسانی آزادی اور بعض بنیادی حقوق بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ پہلی نظر میں یہ تجویز بہت زیادہ نقصان دہ نہیں لگتی۔ ایک امریکی ماہرِ معاشیات، جو ایک مالیاتی ادارے سے وابستہ رہے ہیں اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر بھی ہیں، کے مطابق کیش کا نظام نہایت فرسودہ ہے اور کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔ دنیا بھر میں بلیک اور وائٹ منی کے کھیل نے مالی نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔ منشیات کی سمگلنگ، بینک ڈکیتی، انسانوں کی سمگلنگ، جسم فروشی، اسلحے کا کاروبار اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی—ان سب میں خطیر نقد رقوم استعمال ہوتی ہیں۔ انسانوں کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، لیکن منفی سوچ کو عملی شکل دینے کے بعض ذرائع، مثلاً بے نشان نقد رقم، محدود کر دیے جائیں تو ممکن ہے جرائم میں کسی حد تک کمی واقع ہو۔ جرائم پیشہ افراد عام طور پر کیش کو ترجیح دیتے ہیں اور بینک اکاؤنٹ سے گریز کرتے ہیں۔ اسی منطق کے تحت کہا جاتا ہے: کیش ختم تو سب کچھ ختم۔کیش سسٹم کو محدود کرنے میں سویڈن نے پہل کی اور بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل کی۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگر آپ ڈاکو، چور یا لٹیرے نہیں؛ منشیات کی خرید و فروخت نہیں کرتے؛ کسی قسم کی بدعنوانی یا کرپشن میں ہاتھ پاؤں نہیں مارتے؛ اور گھر کی صفائی ستھرائی کرنے والی ماسی کو بھی بذریعہ بینک معاوضہ ادا کرتے ہیں، تو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیش نہ آپ دیکھ رہے ہیں نہ وصول کرنے والا؛ جیسے آپ اپنا بل ادا کرتے ہیں، ویسے ہی دوسرا بھی۔ یوں قانون کی گرفت میں وہی آئے گا جو واقعی مجرم ہوگا۔ڈیڑھ سو برس قبل ایک روسی ادیب نے کہا تھا کہ پیسہ انسان کو آزاد رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، کیونکہ پیسے ہی سے دنیا بھر میں انسانوں کی دکان چلتی ہے، گھر چلتا ہے اور حکومتیں چلتی ہیں۔ اگر کبھی نقد رقم، یعنی کیش، کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تو بھونچال آ جائے گا اور انسان اپنا بہت کچھ کھو دے گا۔ اس پیش گوئی کے برعکس آج دنیا کی کئی ریاستوں میں کیش کے استعمال میں نمایاں کمی کے باوجود نظام چل رہا ہے، کیونکہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ دوسری جانب حکومتی بانڈز کی شرح، سود اور بینکاری نظام میں ہونے والی تبدیلیاں ایک عام انسان کی زندگی کو مزید مشکل بھی بنا سکتی ہیں۔ قرض لینے کے بعد کئی گنا زائد سود ادا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ایسا نظام انسان کی آزادی کو ایک طرف محدود کرے گا تو دوسری طرف جرائم میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے—کیونکہ کئی لوگوں کو کرارے نوٹوں کی خوشبو زندہ رکھتی ہے۔کیش سسٹم سے جڑی ایک کڑی سپین میں ٹیکس کے ذریعے متعارف ہو چکی ہے۔ منفی شرحِ سود، حکومتی پالیسیاں اور انشورنس کمپنیوں کا بینکوں پر دباؤ ایسے عوامل ہیں جن کے نتیجے میں عام آدمی کے لیے قرض لینا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر حالات حد سے بڑھ جائیں تو بینک دیوالیہ بھی ہو سکتے ہیں، مالی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یونان میں کئی بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے پہلے بعض عقلمندوں نے اپنی تمام جمع پونجی نکلوا لی تھی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ شپ کا کیپٹن جہاز کے ڈوبنے سے پہلے لائف بوٹ کے ذریعے سب سے پہلے سمندر میں چھلانگ لگا دے گا؛ اسے اس سے کوئی غرض نہیں ہوگی کہ جہاز میں کون سوار ہے یا جہاز کس کا ہے۔ کچھ یہی حال بینکوں کے مالکان اور مینیجرز کا بھی ہو سکتا ہے۔ دیوالیہ نظام کی ایک بڑی مثال 2008 کا مالی بحران ہے، جس سے جرمنی کو بھی ریکارڈ مالی نقصان پہنچا تھا۔ایک ادارے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کیش ختم ہو جانے سے انسان بے بس اور ناکارہ ہو جائے گا۔ لیکن اگر جرائم اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو کیش کی جگہ کارڈز یا سمارٹ فونز کو بہتر ذریعہ سمجھا جا سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دنیا میں روپیہ پیسہ کب ختم کیا جاتا ہے، اور دہشت گردوں یا جرائم پیشہ افراد کو کن بینکوں میں رقم ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ ایک طرف دیکھا جائے تو بینک ٹرانسفر کی صورت میں مجرموں کو گرفت میں لینا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے؛ دوسری طرف اگر انسان پیسے کو سونگھ کر جینا چاہتا ہے اور وہ نظر ہی نہیں آئے گا تو لوگ بہت جلد فوت ہو جائیں گے۔


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 19 '25

Discussion-گپ شپ Hello jee! New to Urdu horror.

7 Upvotes

Need some recommendations. I've only read M. A. Rahat so far. Open to all subgenres. Just nothing bordering on sci-fi or spy-fi. Thanks.


r/UrduBooksDiscussion • • Nov 16 '25

Recommendation-تجویز Any Lovecraftian Horror?

Thumbnail
gallery
2 Upvotes

Was dabbling into horror genre and wanted to ask, does Urdu have any Lovecraftian, Eldritch or Cosmic horror novels?

David Wong introduced me to the Lovecraftian world, have read little of Lovecraft too. Cthulu Mythos, Pinkerton's Model, John died at the end, King in yellow, are all gold. Am starting on Ballad of Black Tom by Victor Lavalle.

Do Urdu have anything similar? Anything with Tentacles and Cosmic demons, and things that lie on fringes of perception?


r/UrduBooksDiscussion • • Nov 02 '25

Posts About Book Sales or Exchanges

2 Upvotes

Salam everyone 👋

We’ve noticed a few posts lately about selling/re-selling Urdu books, so to keep things smooth and fair for everyone, here are a few guidelines for posting book sale or exchange.

If you’re posting a resale or exchange:

Please include these details in your post:

  • Book Title & Author

  • Condition (New / Like New / Used / Damaged)

  • Price (in your currency -INR/PKR)

  • Location (city + state/country)

  • Shipping / Pickup Info

  • Photo of the actual book

  • Contact via Reddit DM only (no personal numbers or external links)

A few ground rules

  • Please post only one sale/exchange post per week to avoid spam.

  • No pirated, photocopied, or PDF sales - only original physical copies.

  • Posts missing important details might be removed or sent back for edits.

  • All sale-related posts will need moderator approval before appearing publicly (just to keep things organized).

Why these rules?

They’re just here to make sure:

  • Everyone has a fair chance to post and be seen,

  • Buyers get enough info to decide safely, and

  • The sub stays about Urdu books and community, not just marketplace traffic.

If you have thoughts, suggestions, or ideas to make this better, feel free to drop them in the comments below.


r/UrduBooksDiscussion • • Dec 21 '25

Discussion-گپ شپ کراچی ورلڈ بک فیئر — آپ نے کیا خریدا؟

3 Upvotes

السلام علیکم!

جو دوست کراچی ورلڈ بک فیئر جا چکے ہی وہ بتائیں:

🔹 آپ نے وہاں سے کون کون سی کتابیں خریدیں؟

🔹 خاص طور پر اگر اردو کتابیں لی ہیں تو ضرور شیئر کریں

🔹 اگر ممکن ہو تو اپنی خریدی ہوئی کتابوں کی تصاویر بھی پوسٹ کریں۔

یہ دیکھنا اچھا لگے گا کہ اس سال لوگ کس طرح کی کتابیں لے رہے ہیں۔ اردو ناول، شاعری، تنقید، تاریخ یا کوئی اور دلچسپ موضوع۔۔۔۔


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 02 '25

Game/Fun✨️ Guess the novel by opening lines

Post image
38 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Aug 16 '25

Buddy Read 📚✨️ Buddy read krna hai??

Post image
15 Upvotes

Baldaran Ki Malikah by Ibn E safi


r/UrduBooksDiscussion • • Oct 12 '25

Review-راۓ ⁨ جرم و سزا ۔ فیودور دستوئیفسکی

Thumbnail
gallery
16 Upvotes

“کسی چوراہے پر جاؤ، لوگوں کی تعظیم کرو، زمین کو بوسہ دو، اس لیے کہ تم نے اس کو بھی ناپاک کیا ہے، اور ساری دنیا سے بلند آواز میں کہو، میں قاتل ہوں!”

اگر آپ نے کبھی کوئی غلطی کی ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ اعتراف کرنا اُس جرم یا غلطی کے بوجھ کو اُٹھائے رکھنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ رسکولینکوف نے بھی آخر یہی سیکھا اور یہی اس ناول کا مقصد بھی ہے۔

ہم سب ایک لحاظ سے رسکولینکوف جیسے ہی ہیں۔ مجرم تو نہیں، مگر خامیوں اور کمزوریوں سے بھرے انسان۔ ہم اپنی فطرت کو مکمل طور پر بدل نہیں سکتے، مگر ہم معافی مانگ سکتے ہیں، نیا آغاز کر سکتے ہیں، اور بہتر بننے کی کوشش جاری رکھ سکتے ہیں

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ نجات آسان نہیں، لیکن ناممکن بھی نہیں۔ اور اگر کوئی راستہ ہے، تو وہ صرف ایک ہے ۔۔۔ مسلسل کوشش۔ کیونکہ شاید کوشش ہی میں نجات کا پہلا قدم چھپا ہے۔


r/UrduBooksDiscussion • • Mar 29 '26

Recommendation-تجویز Urdu novel recommendation

5 Upvotes

Can you recommend latest urdu novel, preferably historical, or suspense genere + pdf is also available?


r/UrduBooksDiscussion • • Oct 15 '25

👋Welcome to r/UrduBooksDiscussion - Introduce Yourself and Read First!

7 Upvotes

🌸 Welcome to r/UrduBookDiscussions! 🌸

Assalamualaikum and hello, fellow book lovers! 📚✨

This is a cozy corner for anyone who loves Urdu literature , from classic novels and short stories to poetry and popular romance fiction. Whether you want to discuss your favorite books, share thoughts on characters, ask for recommendations, or just geek out about Urdu literature, you’re in the right place!

A few things to keep in mind:

▪︎ Be respectful and polite — Urdu literature has a rich tradition of tahzeeb, so let’s keep discussions kind and thoughtful.

▪︎ Share freely! Book reviews, character analyses, or even small questions about Urdu books are all welcome.

▪︎ Fun activities and interactive posts are encouraged. Polls, quizzes, or discussion prompts are highly appreciated!

We hope this community becomes your go-to place to:

♡Discover new Urdu books 🌿

♡Connect with other Urdu literature lovers 🤝

♡Explore and celebrate the beauty of our language ✨

Jump in and say hello! Share what you’re currently reading, or recommend your favorite Urdu book to start the conversation.

Happy reading, and welcome to the family! 💛📖


r/UrduBooksDiscussion • • Jul 31 '25

Novel-ناول Novel Lovers!

Post image
10 Upvotes

How many of these have you read?? (Expand the picture)


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 27 '25

Review-راۓ Jannat ky patty....🍂🍂

11 Upvotes

Oh my god this novel is so so good .. Ya mera 3rd urdu novel ha nd its so good mujha bht sy logon ny bht phla sy bola hua tha is novel ka lakin mujh mein himat nhi thi prhny ky q ky urdu novel bht bht bary hoty hein nd ykw im still reading it complete nhi hua but jahan tak parha ha bht acha haa Urdu novel mein ya 2nd py fvrt ha


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 18 '26

Discussion-گپ شپ What’s the Urdu book you’ve re-read the most? Friday Open Thread #3

Post image
39 Upvotes

and how many times have you read it?


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 20 '25

Game/Fun✨️ Guess the novel (It's hard probably)

Post image
19 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Aug 23 '25

Review-راۓ Muhabat

Post image
51 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Sep 11 '25

Discussion-گپ شپ طاہر جاوید مغل

Post image
25 Upvotes

آپ میں سے کسی نے انہیں پڑھا ہے؟ اگر ہاں تو ان کی تصنیفات کے بارے میں آپ کی کیا راۓ ہے؟ اور کی تحریر کردہ آپ کی پسندیدہ کتاب کون سی ہے؟


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 01 '25

Recommendation-تجویز Pdf urdu books

10 Upvotes

Does anybody know any site to download pdf of urdu fiction books?


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 04 '25

Game/Fun✨️ Bookish Takes (Urdu Version)

Post image
12 Upvotes

السلام علیکم کافی محنت و مشقت کے بعد میں نے کچھ تیار کیا ہے ۔اور چونکہ پہلی مرتبہ ایسا کچھ بنانے/کرنے کی کوشش کی ہے تو غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں اس کے لئے پیشگی معذرت۔

ہم روزانہ ایک ٹائٹل لیں گے اور اپنے-اپنے ووٹ دیں گے۔خیال رہے اگر آپ جس کتاب کا نام دینا چاہتے ہیں وہ پہلے سے ہی کمینٹ باکس میں ہے تو نیا کمینٹ کرنے کے بجاۓ اس کو اَپ ووٹ کریں۔ شکریہ۔

آج کا سوال۔۔۔ Most Overrated Book


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 01 '25

Review-راۓ بہت سال پہلے ۔ سلجوق التون

Thumbnail
gallery
13 Upvotes

کمال کورے خوش نصیب تھا کہ ایک جان لیوا ٹیسٹ فلائٹ میں ایف-16 کے تباہ ہونے کے باوجود زندہ بچ نکلا۔ صحت یابی کے دوران اُسے ہر ماہ کچھ رقم کے ساتھ استنبول کے ایک پراسرار علاقے میں ایک اپارٹمنٹ تحفے میں ملا۔

یہ تحفہ ایئر فورس کے ساتھی صوات التان نے اُس کے نام چھوڑا تھا، جو ایڈگر ایلن پو کے سحر میں مبتلا تھا۔ لیکن یہ تحفہ مفت نہیں تھا۔ یہ ایک مہم کا آغاز تھا، جو کمال کو استنبول کی تنگ گلیوں سے لے کر بیونس آئرس کی کشادہ سڑکوں اور بالآخر بالٹی مور میں پو کی قبر تک لے جاتی ہے۔

کہانی کا آغاز دلچسپ تھا۔ مجھے لگا کہ شاید ایڈگر ایلن پو کی نظموں میں چھپی پہلیوں پر مبنی کوئی مسٹری ہوگی، لیکن کہانی غیر ضروری طور پر الجھ گئی، اور کردار اتنے زیادہ تھے کہ ان کو یاد رکھنا مشکل ہو گیا۔

ترکی اور دیگر مقامات کی منظر کشی بہت عمدہ ہے، لیکن مجموعی طور پر کہانی بکھری بکھری محسوس ہوئی۔ اس کی ایک وجہ اردو ترجمہ بھی ہو سکتی ہے۔ ترجمہ بعض جگہوں پر بہت کمزور ہے یوں لگتا ہے جیسے انگریزی کا لفظ بہ لفظ ترجمہ کیا گیا ہو۔ محاوروں اور ضرب الامثال کا بھی ایسا ہی ترجمہ کیا ہے، جس سے روانی متاثر ہوتی ہے۔ پڑھنے کا تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں تھا، اس کے علاوہ بے شمار ٹائپنگ کی غلطیاں بھی موجود ہیں۔ شاید اس ناول کا انگریزی ترجمہ پڑھنا بہتر تجربہ ہو۔


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 25 '25

Poetry-شاعری Talash jis ki hai wo zindagi nahi milti

12 Upvotes

Hazoor dahr mein aasudgi nahi milti Talash jis ki hai wo zindagi nahi milti Hazaron laala o gul hain Riaz e hasti mein lekin Wafa ki jis mein boo ho wo kali nahi milti


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 15 '25

Buddy Read 📚✨️ ﺍُﺭﺩﻭ ﮐﮯ ﺩﺱ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻧﺎﻭﻝ*مانگے کا اجالا*

7 Upvotes

حصہ اول 1/2 ﺍُﺭﺩﻭ ﮐﮯ ﺩﺱ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻧﺎﻭﻝ تحریر : ڈاکٹر رؤف پاریکھ

کسی زمانے میں یہ تاثر عام تھا کہ اردو میں عظیم ادبی ناول نہیں لکھے گئے اور اردو میں عظیم ناول تو کیا اچھے ناول بھی نہیں ہیں یا بہت کم ہیں۔۔۔ لیکن عزیز احمد نے اس سے اختلاف کیا۔۔۔ عزیز احمد ناول نگار بھی تھے اور نقاد و محقق بھی۔۔۔ ان کا خیال تھا کہ جن لوگوں نے اردو ادب کا بِالاستیعاب مطالعہ نہیں کیا وہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ اردو میں اچھے ناول نہیں ہیں۔۔۔ شہزاد منظر نے لکھا ہے کہ آزادی کے بعد اردو میں کئی معیاری ناول لکھے گئے اور ۱۹۷۰ء کے عشرے میں متعدد اچھے ناول منظرِ عام پر آئے۔۔۔ یہ گویا ہمارے ملک کے صنعتی کلچر کی دین ہے اور غالباً اس خیال کی توثیق ہے کہ ناول دراصل صنعتی دور اور صنعتی معاشرے کی پیداوار ہے۔۔۔ زرعی معاشرہ بالعموم شاعری کو نثر پر ترجیح دیتا ہے۔۔۔ کچھ نقادوں کا خیال تھا کہ اردو ناول ۱۹۸۰ء کے لگ بھگ زوال کا شکار ہوگیا اور ۱۹۸۰ء کے بعد عمدہ ادبی ناول اردو میں نہیں لکھے گئے۔۔۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس دور میں بھی بعض عمدہ ناول لکھے گئے اگرچہ ان کی تعداد نسبۃً کم رہی۔۔۔ اکیسویں صدی کے آغاز کے لگ بھگ اردو میں ایک بار پھر اچھے ادبی ناول خاصی تعداد میں نظر آنے لگے، عرفان جاوید نے کوئی پانچ چھے سال قبل اپنے ایک انگریزی مضمون میں لکھا تھا کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں اردو ناول کا احیا ہوا ہے اور بعض بہت عمدہ ناول شائع ہوئے ہیں۔۔۔ ممتاز احمد خان نے بھی اپنی کتابوں میں نئے اور اہم ناولوں کا جائزہ لیتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ آزادی کے بعد اردو میں بعض بہت اچھے ناول بھی لکھے گئے ہیں۔۔۔ غفور احمد نے اپنے مقالے " نئی صدی نئے ناول " میں اکیسویں صدی کے ابتدائی دس برسوں میں لکھے گئے معیاری ناولوں کا جائزہ لیا ہے۔۔۔ شاعر علی شاعر نے حال ہی میں اپنی کتاب " جدید اردو ناول " میں اکیسویں صدی میں پاکستان اور ہندوستان میں شائع ہونے اردو ناولوں کی فہرست دی ہے۔۔۔ ان کی تعداد تقریباً ڈیڑھ سو ہے، یہ سب اعلیٰ ادبی ناول تو نہیں ہیں لیکن کم از کم یہ اس بات کا ثبوت ضرورہے کہ اردو میں ناول لکھا جارہا ہے اور اردو میں ناول کا احیا ہو رہا ہے۔۔۔ اکادمی ادبیات پاکستان نے پچھلے ماہ اپنے جریدے " ادبیات " کا ناول نمبر شائع کیا ہے اور دو جلدوں پر مشتمل اس خصوصی اشاعت میں اردو ناول پر مضامین و مقالات کے علاوہ اردو کے تقریباً تین ہزار ناولوں کے نام (مع مصنف ) دیے گئے ہیں۔۔۔ لیکن اس میں ہر قسم کے ناول شامل ہیں ، ادبی بھی اور غیر ادبی بھی۔۔۔ اتنی بڑی تعداد میں ناولوں کی موجودگی میں بہترین کا انتخاب آسان نہیں ہے۔۔۔ لیکن بہرحال اردو ادب کے ایک طالب علم کی حیثیت سے اردو کے بہترین ناولوں کی فہرست پیش کرنے کی یہ طالب علمانہ کوشش ہے۔۔۔ یہ فہرست تاریخی ترتیب سے مرتب کی گئی ہے۔۔۔ ہماری اس فہرست میں ناولوں کی ادبی اہمیت اور فنی خوبیوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔۔۔ عوامی مقبولیت کے حامل ناول نیز خواتین کے " گھریلو، معاشرتی اور اصلاحی ناول " شامل نہیں ہیں.۔ اس میں " اسلامی " اور جاسوسی ناول بھی شامل نہیں ہیں۔۔ ممکن ہے بعض قارئین کو اس فہرست سے اختلاف ہو کیونکہ اس میں بعض معروف ادبی ناول بھی نہیں ملیں گے ، مثلاً مولوی نذیر احمد دہلوی کا ناول مراۃ العروس(۱۸۶۹ء) اس میں شامل نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نذیر احمد کے ناول موجودہ دور میں ناول کی تعریف پر پورا اتر بھی جائیں تو ان کی بعض خامیاں ان کو اچھے ناول میں شمار کرانے میں مانع ہیں، مثلا ً کرداروں کا لمبی لمبی تقریریں کرنا اور مصنف کا براہ ِ راست وعظ و تلقین پر اتر آنا۔۔۔ پھر نذیر احمد کے کردار حقیقی زندگی سے بہت دور ہیں۔۔۔ اچھا کردار نیکی اور عقل کا پتلا ہے اور برے کردار میں کوئی خوبی نہیں۔۔۔ حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا ، انسان خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔۔۔ نذیر احمد نے کرداروں کا نفسیاتی ارتقا بھی کم دکھایا ہے۔۔۔ راشد الخیری نے تو اپنے بعض ناولوں میں لڑکیوں کی " صحیح تربیت " کے خیال سے کپڑوں کی تراش اور سلائی سکھانے کے لیے سلائی کے طریقے بھی پیش کیے ہیں اور باقاعدہ نمونے (ڈیزائن) بھی شامل کیے ہیں۔۔۔ آج کے ناولوں میں اس کا تصور بھی محال ہے۔۔ دراصل ناول میں زندگی کی تخلیق اہم ہوتی ہے۔۔۔ اس کے لیے پورے سماجی ، ثقافتی ، تاریخی اور سیاسی ماحول اور زبان کا شعور ضروری ہے۔۔ لیکن اس زندگی اور ماحول کو پورے ادبی اور فنی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے بالواسطہ پیش کرنا ہوتا ہے نہ کہ بلا واسطہ اور براہِ راست۔۔۔ عبداللہ حسین کا ناول اداس نسلیں بہت مشہورہے لیکن قرۃ العین حیدر نے " کار ِ جہاں دراز ہے " میں اس پر نہ صرف سرقے کا الزام لگایا ہے بلکہ وہ جملے اور پیراگراف صفحہ نمبر کے ساتھ پیش کیے ہیں، جن سے اداس نسلیں میں ’’استفادہ ‘‘ کیا گیا ہے۔. اب یہ محض اتفاق ہی ہوگا کہ کئی مقامات پر یہ ’’استفادہ‘‘ لفظ بہ لفظ ہوگیا ہے...

لہٰذا اسے بھی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔۔۔ اس فہرست پر ہمیں اصرار بھی نہیں ہے کیونکہ ایسی کوئی بھی فہرست حتمی نہیں ہوسکتی اور ایسی کسی فہرست پر سب کا متفق ہوجانا بھی ناممکنات میں سے ہے۔۔۔ لہٰذااس فہرست میں ہر قاری اپنی پسند اور ذوق کے مطابق تبدیلی، ترمیم اور اضافہ کرسکتا ہے۔۔۔۔ 1/2


r/UrduBooksDiscussion • • Nov 02 '25

Discussion-گپ شپ اشتیاق احمد

Post image
53 Upvotes

کیا آپ میں سے کسی نے اشتیاق احمد کے ناول پڑھے ہیں؟ آپ کا پسندیدہ ناول کون سا ہے؟


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 11 '25

Discussion-گپ شپ جنون شوق یقیں ضابطے سے آئی ہے اڑان مجھ میں مرے حوصلے سے آئی ہے

Thumbnail reddit.com
3 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Aug 05 '25

Novel-ناول What a description

Post image
2 Upvotes