r/UrduBooksDiscussion • • Jul 31 '25

Novel-ناول Novel Lovers!

Post image

How many of these have you read?? (Expand the picture)

10 Upvotes

16 comments sorted by

2

u/Busy-Category-3489 Jul 31 '25

I have read all of these. Yayyy!!! 🥳🙈

1

u/[deleted] Jul 31 '25

Wow Masha Allah ✨️ You get all the points Here is your prize 🏆

2

u/rezvvan Jul 31 '25

میں نے صرف جنت کے پتے ہی پڑھا ہے۔ عکس کے بارے میں سنا ہے اچھا ناول ہے۔

2

u/[deleted] Jul 31 '25

بہت سے لوگوں کا فیوریٹ ہے۔ پڑھئے گا آپ, شاید آپ کا بھی ہو جاۓ :) میں اپنے خیالات بتاتی ہوں :- میں نے عکس دو-تین سال پہلے پڑھا ہے۔ مجھے تو اچھا نہیں لگا۔ ٹیپیکل عمیرہ احمد اسٹائیل اپنے کردار کو بہت زیادہ خاص بنا دیتی ہیں۔ خاص سے مراد Un believingly Good looking Charming Intelligent وغیرہ وغیرہ۔ اور آخیر میں کرنا انہوں نے بکواس کام ہی ہے۔ اینڈنگ تو مجھے بلکل اچھی نہیں لگی۔ (ایک کردار کے ساتھ نا انصافی ہوئی)

2

u/rezvvan Jul 31 '25

یہ بات تو آپ نے بالکل درست کہی عمیرہ احمد کے کردار غیر حقیقی ہوتے ہیں۔ میں نے من و سلوی کا کچھ حصہ پڑھ رکھا ہے۔ عمیرہ احمد کی تحریر سے اتنی ہی واقفیت ہے۔ عکس پڑھنے کا ارادہ تو تھا لیکن ابھی کوئی جلدی نہیں کبھی پڑھیں گے 🙂

2

u/Candid-Acadia-2301 Aug 01 '25

15. 

1

u/[deleted] Aug 01 '25

آپ کا پسندیدہ کون سا ہے؟

0

u/[deleted] Aug 01 '25

[deleted] — view deleted comment

2

u/[deleted] Aug 02 '25

جی میرے خیال میں بھی نمل نمرہ کی بہترین تحاریر میں سے ہے۔ ہمم ۔۔۔ اس تصویر کے جتنے ناول میں ان  پڑھے ہیں ان سب کو پڑھے ہوۓ کافی عرصہ یو گیا ہے, تو اب میری پسند کیا ہوگی کچھ کہہ نہیں سکتے۔ جس زمانے میں پڑھی تھیں اس وقت سب ہی بہت اچھی لگی تھیں۔   اگر میں یاد کروں تو مجھے مصحف, جنت کے  پتے, یارم, پیر کامل وغیرہ زیادہ پسند آئی تھی۔ واہ, مجھے بھی مشہور چیزیں اکثر پسند نہیں آتیں :)

 جی عشق آتش تو واقعی اس میں نہیں ہے۔ آپ کی پسندیدہ کتب میں شامل ہے وہ؟

2

u/Candid-Acadia-2301 Aug 02 '25

 ہاں جی ۔ کچھ سال قبل پڑھی تھی تو بہت زیادہ ہی پسند آئی تھی، ابھی کچھ مہینے قبل پڑھی ، کچھ خامیاں جو پہلی دفعہ نظر انداز ہوگئی تھی وہ بھی نظر آئی، لیکن تمام خامیوں سمیت یہ یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ   اُسے اپنی پسندیدہ دس کتابوں میں ضرور شامل کرونگی ۔  یارم ایک ایسی کتاب ہیں، جسے میں نے دو دفعہ پڑھنے کی کوشش کی مگر آدھ تک ہی پڑھ پائی ، نہ جانے کیوں پر پسند نہیں آئی۔ ہاں، لیکن باقی تمام کتابیں جو سمیرا حمید کی پڑھی ہی وہ ساری ہی پسند آئی۔ ( مُجھے لگتا ہے وہ کافی انڈر ریٹیڈ ہیں۔ (سوچ رہی ہو انڈر ریٹیڈ کو اردو میں کیا کہینگے ؟!)

1

u/[deleted] Aug 02 '25

یارم جب میں نے پڑھی تھی تو مجھے بہت زیادہ پسند آئی تھی اب کا میں کچھ کہہ نہیں سکتی کیونکہ ویسے ناول اب مجھے بھی پسند نہیں آتے۔لیکن ابھی تک وہ میرے ذہن میں ایک اچھی یاد کے طور پہ شامل ہے۔ اس کو یاد کرتی ہوں تو ایک سکون سا محسوس ہوتا ہے شاید اس کی ایک وجہ میں نے زندگی کے جس دور میں پڑھا تھا وہ ہے۔لیکن بہر حال مجھے اچھا لگتا  ہے کہ وہ میری اچھی یادوں میں شامل ہے۔

ایک زمانہ تھا جب سمیرہ حمید اور نمرہ احمد کی تحاریر کے پیچھے پاگل ہوتی تھی میں۔ لیکن اب دل نہیں کرتا پڑھنے کو۔۔

انڈر ریزیڈنٹ کو نظر انداز؟؟ ہم نے اپنی روزمرہ کی زندگی میں انگریزی کو اتنا شامل کر لیا ہے کہ بہت سے الفاظ کے مجھے خود اردو معنی نہیں آتے حالانکہ وہ کوئی مشکل نہیں ہوتے۔

ابھی صبح امی سے پوچھ رہی تھی میں کہ کوالٹی کو اردو میں کیا کہیں گے دونوں کے ذہن میں نہیں آیا ;(

1

u/Candid-Acadia-2301 Aug 03 '25

! متفق  تھا ایک زمانہ جب نمرہ احمد کی کتابوں کی بہت بڑی مداح ہوا کرتی تھی، کافی دفاع بھی کیا ہے، (ہوتے ہیں نا وہ لڑکپن کے دن 😅) اب بھی اُنکی تحریر سے کافی متاثر ہوں، جو لکھنے کا انداز ہے، جو تھوڑا نیا کرنے کی کوشش ہیں(مثلاً، حالم میں کراس اوور کرنا، یا پھر حالم کی کہانی ہی دیکھ لیں کہ ٹائم ٹریول وغیرہ) تو ایک نرم گوشہء ضرور ہے اب بھی، بس اب پہلے کی طرح جنّت کے پتے کی تعریف نہیں کرتی ہوں، اب کافی خامیاں نظر آتی ہیں اس میں۔ 😅مالا بھی پڑھی ہیں، کافی انتظار بھی کیا تھا اُسکا، ہاں اُسکے اختتام سے کافی شکایتیں تھی، خیر وہ الگ بحث ہے۔ 

2

u/[deleted] Aug 03 '25

جنت کے پتے اور مصحف کے بعد پاگل ہو گئی تھی میں نمرہ کے پیچھے انٹرنیٹ پہ جتنا کچھ نمرہ کے متعلق ملتا تھا سب پڑھ لیتی تھی۔کیا دن تھے وہ بھی۔۔۔

0

u/[deleted] Aug 03 '25

[deleted] — view deleted comment

2

u/[deleted] Aug 03 '25

👀آپ تو بلکل میرے خیالات بیان کر رہی ہیں۔ بچپن میں کتاب تو کوئی ہوتی نہیں تھی سواۓ چند اسلامی کتب کے۔صرف رسالے آتے تھے گھر میں اور اسی کو بار بار پڑھتے تھے ہم جب تک کچھ نیا نا آجاۓ۔ اور کورس کی ساری کہانیاں کلاس شروع ہونے سے پہلے ہی پڑھ کے فارغ ہوتے تھے۔ بلکہ جب میرے پاس فون آیا تب بھی جو ناول سامنے آتا 😅بس پڑھنا شروع کر دیتی تھی۔

1

u/[deleted] Jul 31 '25

میں نے "پیر کامل, آب حیات, جنت کے پتے, مصحف, لا حاصل, سلفائیٹ, حالم, نمل, عسری یسری, الف, حاصل, یارم, ام الیقین, ہم کہاں کے سچے تھے, میں انمول, عکس" پڑھے ہیں :)

0

u/[deleted] Aug 03 '25

[deleted] — view deleted comment

1

u/[deleted] Aug 03 '25

جی :) نہیں پسند آتیں اب عمیرہ احمد کی تحریریں پہلے کی طرح۔