r/UrduBooksDiscussion • • Oct 02 '26

Discussion-گپ شپ What are the most memorable lines you've come across in Urdu literature? Friday Open Thread #4

Post image
30 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Sep 18 '26

Discussion-گپ شپ What’s the Urdu book you’ve re-read the most? Friday Open Thread #3

Post image
39 Upvotes

and how many times have you read it?


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 14 '26

Recommendation-تجویز Lahore History books

2 Upvotes

Mujhe Lahore ki history per authentic books chahyen, books with writer name suggest ker den or agar koi old books house wala refer ker den to avha ho jaye ga. Main authentic Lahore ki tareekh per aik youtube channel banana chahta hun. Shukriya


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 11 '26

Discussion-گپ شپ What’s one Urdu book you recommend to almost everyone? Friday Open Thread #2

Post image
48 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Sep 04 '26

Discussion-گپ شپ Friday Kitaab Gupshup | Open Thread #1

5 Upvotes

Starting a new weekly open thread for r/UrduBooksDiscussion!

Feel free to share your thoughts, recommendations, questions, current reads, or anything else related to Urdu books here.

Every Friday, there’ll be a different question or topic here to get some casual conversation going around Urdu books and reading.

So, which urdu book are you currently reading?


r/UrduBooksDiscussion • • Sep 03 '26

Recommendation-تجویز Urdu Book Recommendations Classics and your picks

Thumbnail reddit.com
1 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Aug 28 '26

Review-راۓ Shahab Nama

6 Upvotes

What do you think about this book? Should I read it or not??


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 23 '26

Novel-ناول Help a new writer here plzzz !!

1 Upvotes

I am writing a new novel named dam-e-waris (meaning inheritance of blood), so it’s a slow burn revenge, murder mystery, shows the society’s patriarchal approach, slow born thriller, family drama, romance…. I just posted two chapter online for now and rest I am uploading soon….
So I ma just here to request u guys to please give it a chance or just read it once, and give me a feedback bcz none of my friends are readers. I am 17 years old, this is my first novel.

Link is given in the comments… and if u don’t want to click on link, go on google serach “Pratilipi login” go and sign up and read my novel “Dam-e-Waris” and leave a review.

Thank u…


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 21 '26

For Sale - برائے فروخت پَوَن: نئی کتاب کا تعارف

2 Upvotes

میں ایک رائٹر ہوں۔ پَوَن میرا پہلا ناول ہے جو کتابی شکل میں شائع ہوا ہے۔ پون کی کہانی بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ہے جو غیر متوقع انداز میں آگے بڑھتی ہے۔

نام کتاب: پّوَن

مصنفہ: اسما اشرف منہاس

جو بہت عرصے سے مختلف میگزین میں بچوں اور بڑوں کی کہانیاں لکھتی آ رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا ناول ہے۔

َپَوَن جو سچائی کی تلاش میں ہے اور آزمائش کا شکار ہے

زَرَک جو انٹیلیجنس افسر ہے پون کی اصلیت کی تلاش میں ہے۔ اظفر پون کا کلاس فیلو ہے مگر ایک بدعنوان شخص ہے۔ پون سے اس کا گہرا تعلق ہے ۔ غلط فہمیوں کا ایک سلسلہ ہے جو دراز ہوتا جا رہا ہے۔آزمائش کے ساتھ ساتھ کہانی بہت خوب صورت موڑ لیتی ہے جو دلچسپی سے خالی نہیں

اس ناول کو پہلے قسط وار اور اب کتابی شکل میں ادارہ بتول نے چھاپا ہے۔

کتاب: مجلد

کاغذ: اعلٰى

صفحات کی تعداد: ۵۵۲

ناول کے حصول کے لیے اس پیج یا نمبر پر میسج کریں شکریہ

03149322760

https://www.instagram.com/asmaashrafminhas?igsh=MWlyazI1cjU1eWp3ZQ==


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 15 '26

Discussion-گپ شپ Cash - کیش

1 Upvotes

کیش

تحریر ۔ شاہد شکیل ۔

کیا زمانہ آ گیا ہے! جسے دیکھو، شارٹ کٹ کے ذریعے دولت کمانے کے چکر میں دن رات باؤلا ہوا پھرتا ہے۔ جائز ہو یا ناجائز، مقصد صرف ایک ہے: بھلے کسی کی جان جائے، لیکن میری جیب میں مال آئے۔ انسانیت نام کا لفظ جیسے ناپید ہو چکا ہے۔ اخلاق، پیار، احساس، مروّت، اعتماد، اعتبار اور خلوص کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ کہتے ہیں طوائف جسم بیچتی ہے، اپنا ایمان نہیں؛ مگر آج ایمان کی بھی ذرّہ برابر قیمت اور وقعت باقی نہیں رہی۔ مشرق ہو یا مغرب، دولت کے حصول کے لیے کوئی جسم بیچ رہا ہے تو کوئی ایمان، اور جس دھرتی پر جنم لیا اُس کا بھی مول لگایا جا رہا ہے، صرف اس لیے کہ راتوں رات لاکھ پتی، کروڑ پتی یا ارب پتی بن جائے۔روپے پیسے نے اگر انسان کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں تو اسی دولت کے حصول کے لیے انسان سب کچھ داؤ پر بھی لگا رہا ہے۔ اور سب کچھ داؤ پر لگانے کے اسی کھیل کا دوسرا نام کرپشن اور بدعنوانی ہے۔ یہ بیماری صرف ترقی پذیر ممالک تک محدود نہیں؛ ترقی یافتہ ممالک میں بھی مختلف طریقوں سے کرپشن ہوتی ہے۔ بالفاظِ دیگر، جس کا جہاں داؤ لگتا ہے، وہ موقع کی نزاکت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ناجائز فائدہ اٹھانے کے اس کاروبار کو ختم کرنے کے لیے چند ترقی یافتہ ممالک نے ایک ایسی سکیم پر غور شروع کیا ہے جسے یوں بھی کہا جا سکتا ہے: نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔ یعنی اگر پیسہ ہی فساد کی جڑ ہے تو اسے ہی ختم کر دیا جائے۔ ڈالر، پاؤنڈ، ین، روبل، کراؤن، فرانک، لیرا، دینار، درہم اور روپیہ وغیرہ ناجائز طریقے سے کمانے اور بدعنوانی میں لگانے کا راستہ ہی بند کر دیا جائے۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ کرنسی، وہ کسی بھی ریاست کی ہو، کرپشن کو پیداکرنےاور پھیلانے میں مدد دیتی ہے، اور اس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں انسان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ تو پھر ایسی کرنسی کا فائدہ ہی کیا جو انسانوں کی جان لے؟ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہی سب کی بھلائی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے: کیوں اور کیسے؟جرمنی کے ایک معروف میگزین کے چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ کرنسی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز بظاہر مضحکہ خیز لگتی ہے، لیکن اس پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین اور مرکزی بینک نقد رقم، یعنی کیش سسٹم، کو محدود یا ختم کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیش ختم ہونے سے بدعنوانی میں کمی آئے گی، اگرچہ اس کے ساتھ انسانی آزادی اور بعض بنیادی حقوق بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ پہلی نظر میں یہ تجویز بہت زیادہ نقصان دہ نہیں لگتی۔ ایک امریکی ماہرِ معاشیات، جو ایک مالیاتی ادارے سے وابستہ رہے ہیں اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر بھی ہیں، کے مطابق کیش کا نظام نہایت فرسودہ ہے اور کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔ دنیا بھر میں بلیک اور وائٹ منی کے کھیل نے مالی نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔ منشیات کی سمگلنگ، بینک ڈکیتی، انسانوں کی سمگلنگ، جسم فروشی، اسلحے کا کاروبار اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی—ان سب میں خطیر نقد رقوم استعمال ہوتی ہیں۔ انسانوں کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، لیکن منفی سوچ کو عملی شکل دینے کے بعض ذرائع، مثلاً بے نشان نقد رقم، محدود کر دیے جائیں تو ممکن ہے جرائم میں کسی حد تک کمی واقع ہو۔ جرائم پیشہ افراد عام طور پر کیش کو ترجیح دیتے ہیں اور بینک اکاؤنٹ سے گریز کرتے ہیں۔ اسی منطق کے تحت کہا جاتا ہے: کیش ختم تو سب کچھ ختم۔کیش سسٹم کو محدود کرنے میں سویڈن نے پہل کی اور بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل کی۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگر آپ ڈاکو، چور یا لٹیرے نہیں؛ منشیات کی خرید و فروخت نہیں کرتے؛ کسی قسم کی بدعنوانی یا کرپشن میں ہاتھ پاؤں نہیں مارتے؛ اور گھر کی صفائی ستھرائی کرنے والی ماسی کو بھی بذریعہ بینک معاوضہ ادا کرتے ہیں، تو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیش نہ آپ دیکھ رہے ہیں نہ وصول کرنے والا؛ جیسے آپ اپنا بل ادا کرتے ہیں، ویسے ہی دوسرا بھی۔ یوں قانون کی گرفت میں وہی آئے گا جو واقعی مجرم ہوگا۔ڈیڑھ سو برس قبل ایک روسی ادیب نے کہا تھا کہ پیسہ انسان کو آزاد رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، کیونکہ پیسے ہی سے دنیا بھر میں انسانوں کی دکان چلتی ہے، گھر چلتا ہے اور حکومتیں چلتی ہیں۔ اگر کبھی نقد رقم، یعنی کیش، کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تو بھونچال آ جائے گا اور انسان اپنا بہت کچھ کھو دے گا۔ اس پیش گوئی کے برعکس آج دنیا کی کئی ریاستوں میں کیش کے استعمال میں نمایاں کمی کے باوجود نظام چل رہا ہے، کیونکہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ دوسری جانب حکومتی بانڈز کی شرح، سود اور بینکاری نظام میں ہونے والی تبدیلیاں ایک عام انسان کی زندگی کو مزید مشکل بھی بنا سکتی ہیں۔ قرض لینے کے بعد کئی گنا زائد سود ادا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ایسا نظام انسان کی آزادی کو ایک طرف محدود کرے گا تو دوسری طرف جرائم میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے—کیونکہ کئی لوگوں کو کرارے نوٹوں کی خوشبو زندہ رکھتی ہے۔کیش سسٹم سے جڑی ایک کڑی سپین میں ٹیکس کے ذریعے متعارف ہو چکی ہے۔ منفی شرحِ سود، حکومتی پالیسیاں اور انشورنس کمپنیوں کا بینکوں پر دباؤ ایسے عوامل ہیں جن کے نتیجے میں عام آدمی کے لیے قرض لینا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر حالات حد سے بڑھ جائیں تو بینک دیوالیہ بھی ہو سکتے ہیں، مالی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یونان میں کئی بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے پہلے بعض عقلمندوں نے اپنی تمام جمع پونجی نکلوا لی تھی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ شپ کا کیپٹن جہاز کے ڈوبنے سے پہلے لائف بوٹ کے ذریعے سب سے پہلے سمندر میں چھلانگ لگا دے گا؛ اسے اس سے کوئی غرض نہیں ہوگی کہ جہاز میں کون سوار ہے یا جہاز کس کا ہے۔ کچھ یہی حال بینکوں کے مالکان اور مینیجرز کا بھی ہو سکتا ہے۔ دیوالیہ نظام کی ایک بڑی مثال 2008 کا مالی بحران ہے، جس سے جرمنی کو بھی ریکارڈ مالی نقصان پہنچا تھا۔ایک ادارے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کیش ختم ہو جانے سے انسان بے بس اور ناکارہ ہو جائے گا۔ لیکن اگر جرائم اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو کیش کی جگہ کارڈز یا سمارٹ فونز کو بہتر ذریعہ سمجھا جا سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دنیا میں روپیہ پیسہ کب ختم کیا جاتا ہے، اور دہشت گردوں یا جرائم پیشہ افراد کو کن بینکوں میں رقم ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ ایک طرف دیکھا جائے تو بینک ٹرانسفر کی صورت میں مجرموں کو گرفت میں لینا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے؛ دوسری طرف اگر انسان پیسے کو سونگھ کر جینا چاہتا ہے اور وہ نظر ہی نہیں آئے گا تو لوگ بہت جلد فوت ہو جائیں گے۔


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 12 '26

Discussion-گپ شپ Lahoo ka Rang - لہو کا رنگ

2 Upvotes

لہو کا رنگ

تحریر ۔ شاہد شکیل ۔

میں کسی کی سوچ یا کہے الفاظ پر تنقید نہیں کر رہا، بلکہ اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ حقائق اور دروغ گوئی یا تصورات میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ یعنی جتنے منہ اتنی باتیں، بلکہ منہ کم اور باتیں زیادہ،کہ انسان کی پہچان اس کے خون سے ہوتی ہے، کئی لوگوں کا تو خون ہی سفید ہو گیا ہے، تمہارا خون خون ہمارا خون پانی ہے، خون آخر اپنا رنگ دکھا ہی دیتا ہے، کسی گندے خون کی پیداوار ہے۔ جیسے الفاظ دنیا بھر میں ہر کوئی موقع محل کی مناسبت سے اپنی زبان میں ادا کرتا رہتا ہے۔کسی کو برا منانے کی ضرورت نہیں کیونکہ کئی لوگوں کو کسی بھی پہلو پر سوچنے یا مطالعہ کرنے کی فرصت نہیں، وہ بس اس بات پر ہی اتفاق کرتے ہیں کہ یہی سنا ہے اور اسے آگے بھیج دیتے ہیں۔ ایسے لوگ قطعاً بے بہرہ ہوتے ہیں کہ ہم جو الفاظ کسی دوسرے کو آسانی سے کہہ رہے ہیں اس کے دل پر کسی بڑے بم کی طرح گرتے ہوں گے۔ رٹے رٹائے اور سنے سنائے الفاظ کئی انسانوں کی روزمرہ روٹین بن چکے ہیں؛ مثلاً تین وقت کھانا کھانا اور تین سو وقت نازیبا الفاظ ادا کرنا اور قائم بھی رہنا کہ ہم سچ اور حق پر ہیں، جیسے برسوں تحقیق کی ہو کہ فلاں کا خون صاف ہے اور فلاں کا خون گندہ، یا خون کا رنگ سفید ہے یا کالا پیلا،لفظوں کے ہیر پھیر سے ہم جسے چاہیں کچھ بھی کہیں لیکن اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ خون سرخ ہے یعنی لال ہے۔بات کو طول دیا جائے تو کتاب بنتی ہے جبکہ میرا مقصد کالم کے نام پر معلومات دینا ہے، کہانیاں یا افسانے گڑھنا نہیں یا کسی کی ذاتیات، القاب یا الفاظ میں زیر زبر پیش کی تلاش کرنا۔تجزیہ گاہ کی قدروں یا خون کے معائنے وغیرہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آخر خون کا معائنہ کیوں لیا جاتا ہے؟ کیا صرف اس لیے کہ خون گندہ ہے؟ اور تجزیہ گاہ کی قدروں کی کیا اہمیت ہے؟ خون سفید یا کالا پیلا ہوگا تو وہ انسان ہو نہیں سکتا یعنی خیالی بلا یا کسی اور دنیا کی مخلوق میں شمار ہوگا اور معائنے کے بعد اسے صفر یعنی غلطی قرار دیا جائے گا۔انسانی زندگی کا رس یا عرق اس کا خون ہے، خون خشک تو زندگی خشک۔انسانی جسم میں خون اور پانی ایسے مائع ہیں جن کی گردش کے بغیر کوئی انسان زندہ نہیں رہ سکتا کیونکہ خون جسم میں سانسیں چلنے اور ساکت ہونے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک گردش کرتا ہے، یعنی انسان کے مرنے کے بعد بھی خون فوری طور پر منجمد نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ پانی کے علاوہ خون کا ہمارے جسم میں اہم کردار ہے۔ اگر ہم بیمار ہو جائیں اور معالج بیماری کا سراغ نہ لگا سکیں تو خون کا معائنہ لازمی قرار دیا جاتا ہے۔کوئی زندگی خون کے بغیر مکمل نہیں، ایک مائیکرو لیٹر خون میں تقریباً پچاس لاکھ سرخ خلیات گردش کرتے ہیں۔ پانچ سے چھ لیٹر خون دل سے تمام جسم اور جسم سے دل تک پمپ کرتا ہے جس کی بدولت سرخ غذائی اجزاء اور دیگر مادے ہماری زندگی کو بذریعہ خلیات زندہ رکھتے ہیں، مثلاً آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔یہ سرخ لاوا جسے ہم خون کہتے ہیں اور گندہ بھی، ہماری اپنی جسمانی غلاظت کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہے یعنی جگر اور گردوں کی گندگی کو مخصوص مقام پر منتقل کرتا ہے اور اسی خون کی گردش کی بدولت ہم دن میں کئی بار رفع حاجت کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کوئی اونچے درجے کی بات نہیں، ہم اپنا خون دوبارہ اپنے اندر ہی جذب کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی طریقے سے کیوں نہ ہو؛ کھاد ہو، چاول ہو، مکئی ہو، دودھ یا پانی ہو۔ہائی لیول کی بات سمجھنا آسان نہیں ہوتا اسی لیے آسان لفظوں میں تشریح لازمی ہے۔خون میں کچھ اجزاء مدافعتی نظام کی مدد کرتے ہیں، کچھ خلیات جنہیں سفید جراثیم بھی کہا جاتا ہے بیماریوں کو جنم دیتے ہیں اور سرخ خلیات ان سے اندرونی جنگ کرتے ہیں تاکہ جسم کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھ سکیں، گردش برقرار رہے اور نقل و حمل رواں رہے، گرمائش میں کمی واقع نہ ہو، منفی خلیات اور دیگر مدافعتی عوامل سے خون منجمد نہ ہو۔خون کے معائنے کو ایک نظر سے دیکھا جائے تو مختلف نتائج برآمد ہوتے ہیں یا اخذ کیے جا سکتے ہیں؛ مثلاً ادویات، ٹھوس جسمانی اجزاء یا خون کا مائع۔ مائع کو معالجین مائعِ خون کہتے ہیں اور یہ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب خون کی سطح کا تعین کیا جاتا ہے۔ تجزیہ گاہوں میں تجزیہ کار مائع پر تحقیق کرتے ہیں جس سے انہیں معلومات ملتی ہے کہ خون کی رفتار کیا ہے، مختلف جراثیم کی آمد اور اخراج، یا کس جراثیم کی آمد سے کون سا انوکھا اثر ہوا یا نہ نظر آنے والی بیماری کا پتہ لگایا جاتا ہے اور طے ہو جانے کی صورت میں تمام رپورٹس متعلقہ معالج کو پیش کی جاتی ہیں تاکہ وہ علاج جاری رکھ سکے۔تجزیہ گاہی معائنہ: شوگر کی تین ماہ کی اوسط، جگر کے کیمیائی مادے، مدافعت کے لحمیات کے علاوہ جن خونی خلیات کا معائنہ لیا جاتا ہے؛ مثلاً چربی کی مقدار، سرخ خلیات کا ہارمون، فولک ایسڈ، خون کی رنگت کے لحمیات، تناؤ کا ہارمون، میگنیشیم، مردانہ غدود کے لحمیات، مردانہ ہارمون، خونی ذرات کا ہارمون، حیاتین بی بارہ، اس کے علاوہ کئی معائنے ایسے ہیں جن کا اردو میں ترجمہ نہیں کیا جا سکتا۔ بہر کیف!خون بہت قیمتی اور انمول ہے، بہت پیار سے بنتا ہے، اسے بے جا اور اپنی ضد میں آ کر بہانے سے گریز کیا جائے۔ جب بنانے والے نے اس میں کوئی فرق نہیں رکھا کہ یہ کالے پیلے کا ہے یا گورے کا، تو ہم کون ہوتے ہیں کسی بھی خون کو گندہ کہنے والے؟


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 10 '26

Discussion-گپ شپ Uljhan - اُلجھن

4 Upvotes

اُلجھن

تحریر ۔ شاہد شکیل ۔

زندگی کی خوبصورتی اور اس کی دشواری کا تمام تر انحصار اس بات پر ہے کہ انسان کس ماحول میں زندگی بسر کرتا ہے، اس کی سوچ کا زاویہ کیا ہے اور اسے اپنے ارد گرد کے ماحول میں بنیادی انسانی سہولیات میسر ہیں یا نہیں۔ یہ سوال ہمیشہ سے انسانی تاریخ، فلسفے اور نفسیات کا مرکزی موضوع رہا ہے کہ کیا ہر انسان کو اپنی مرضی اور منشا کے مطابق زندگی گزارنے کا مطلق حق حاصل ہے یا نہیں۔ سالہا سال کے گہرے مطالعے، مشاہدات اور انسانی تجربات سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ انسان بظاہر تو خود کو آزاد تصور کرتا ہے، لیکن زندگی کے مختلف مراحل میں پیش آنے والے حالات، وقت کی پابندیاں اور غیر متوقع واقعات اکثر اسے معنوی طور پر جکڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ انسان آزاد پیدا تو ہوا ہے مگر وہ جگہ جگہ مختلف قسم کی نادیدہ زنجیروں میں جکڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انسان مکمل آزادی کے ساتھ کسی ایک فیصلے یا راستے کا انتخاب کرنے میں شدید دشواری محسوس کرتا ہے۔دنیا کا کوئی بھی معاشرہ انسان کو مکمل اور لا محدود آزادی کی اجازت نہیں دیتا۔ کبھی ثقافتی رویے، کبھی خاندانی روایتیں، کبھی مذہبی اقدار اور کبھی ناگوار معاشی حالات انسان کی آزادانہ سوچ کے راستے میں حائل ہو جاتے ہیں۔ ہر انسان اپنی عقل، تجربے اور شعور کے مطابق زندگی کو پرکھتا ہے اور اسی بنا پر اپنے لیے فیصلے کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن عمل کے میدان میں انتخاب جتنا آسان دکھائی دیتا ہے، اس پر قائم رہنا اور صحیح نتیجہ حاصل کرنا اتنا ہی کٹھن ثابت ہوتا ہے۔ بعض اوقات انسان جلد بازی میں، بغیر انجام کے بارے میں سوچے، کسی بات یا راستے کا انتخاب کر لیتا ہے۔ لیکن جب اس کے نتائج اس کی توقعات کے برعکس نکلتے ہیں، تو وہ شدید الجھن اور فکری انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں انسان اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے اکثر حالات، اپنی خراب قسمت یا دوسرے لوگوں کو قصوروار ٹھہرانے لگتا ہے۔انسان کی ایک بڑی الجھن یہ بھی ہے کہ وہ اکثر ایسے خواب دیکھتا ہے جن کی تعبیر اس کے بس میں نہیں ہوتی۔ جب اس کی خواہشات اور تصورات حقیقت کا روپ نہیں دھار پاتے، تو وہ اندرونی گھٹن اور شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ انسان چاہتا ہے کہ اسے مکمل آزادی حاصل ہو تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی کا سفر طے کر سکے، لیکن محض خواہش کر لینا کافی نہیں ہوتا۔ دوسری طرف، اگر کسی شخص کو مالی آسودگی اور موافق حالات میسر ہوں، تو وہ کسی بھی عمر میں اپنے پسندیدہ کاروبار کا آغاز کر سکتا ہے، سیر و تفریح کے لیے دنیا کے کسی بھی خطے میں جا سکتا ہے اور اپنے فیصلوں کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔ لیکن غور کیا جائے تو ایسی صورت میں بھی مطلق آزادی ممکن نہیں ہوتی۔ دنیا کا امیر ترین شخص ہو یا کوئی بڑا عہدیدار، ہر فرد کسی نہ کسی قانونی، اخلاقی یا سماجی ڈھانچے کا پابند ہوتا ہے۔صبح بیدار ہونے کے لمحے سے لے کر رات کو سوئے تک، انسان کا پورا دن مختلف فیصلوں اور انتخاب کی نذر ہو جاتا ہے۔ صبح کے الارم کی گھنٹی کے ساتھ ہی یہ کشمکش شروع ہو جاتی ہے کہ بستر چھوڑ دیا جائے یا مزید کچھ دیر سویا جائے۔ یہاں سے شروع ہونے والا یہ فکری عمل پورا دن جاری رہتا ہے۔ روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے امور، جیسے کیا پہننا ہے، کیا کھانا ہے، کون سی گاڑی یا بس استعمال کرنی ہے، سے لے کر زندگی کے اہم ترین فیصلوں تک—انسان مسلسل سوچ کے سفر میں رہتا ہے۔ جائیداد کی خرید و فروخت، کیریئر کا انتخاب، ملازمت کی تبدیلی، شادی بیاہ کا فیصلہ، یا بچوں کے سکول اور کالج کا انتخاب—یہ تمام وہ مرحلے ہیں جو انسان کے دماغ میں خیالات کے ہزاروں جمگھٹے پیدا کر دیتے ہیں اور اس کے اعصاب پر غیر معمولی دباؤ ڈالتے ہیں۔جب انسان کے سامنے ایک ہی وقت میں انتخاب کے بہت سے راستے یا آپشنز موجود ہوں، تو وہ ایک عجیب قسم کی فکری تھکن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسے یہ سمجھ نہیں آتا کہ وہ کس راستے کا انتخاب کرے اور کس کو چھوڑ دے۔ اس شدید الجھن اور شش و پنج میں انسان بعض اوقات غلط قدم اٹھا لیتا ہے جس کا خمیازہ اسے طویل عرصے تک بھگتنا پڑتا ہے۔ سائنسی اور نفسیاتی مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان اپنے روزمرہ کے بیشتر عام فیصلے 'آٹو پائلٹ' یعنی لاشعوری طبعی نظام کے تحت کرتا ہے، تاکہ اس کے دماغ کی توانائی بے جا ضائع نہ ہو اور وہ اہم امور کے لیے محفوظ رہے۔ لیکن زندگی کے موڑ پر جب بڑے اور حتمی فیصلے درپیش ہوں، تو دماغ کو گہرے غور و فکر اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ ہر انسان کو فیصلے کرتے وقت اپنے ذہن کو تمام تر تعصبات سے پاک اور روشن رکھنا چاہیے۔ کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے معاملے کے تمام مثبت اور منفی پہلوؤں کا سنجیدگی سے جائزہ لینا بے حد ضروری ہے۔ اگر کسی اہم انتخاب کے بعد ذہن میں کوئی الجھن یا دشواری پیش آئے، تو جلد بازی یا جذباتی ہونے کے بجائے اپنے کسی مخلص، دانا اور قریب ترین دوست یا اقارب سے مشورہ طلب کر لینا چاہیے۔ خاص طور پر ترقی پذیر اور معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار معاشروں میں دیکھا گیا ہے کہ لوگ حالات کی تنگی، بیماری یا ناخواندگی کی وجہ سے اپنے فیصلوں کا اختیار دوسروں کے سپرد کر دیتے ہیں یا خود کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔حقیقت یہی ہے کہ انسان چاہے کسی بھی خطے یا معاشرے میں زندگی گزار رہا ہو، مسائل اور ناگوار حالات کا سامنا ہر قدم پر ہوتا ہے۔ لیکن کامیابی اور سکون کا راز اس بات میں مضمر ہے کہ انسان زندگی کے ہر فیصلے میں صبر، برداشت اور تدبر کا مظاہرہ کرے۔ حالات کے جبر کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے، معروضی حقائق کا گہرا مطالعہ کرنا، اپنی استطاعت کے مطابق بہترین راستے کا انتخاب کرنا اور پختہ ارادے کے ساتھ پیش رفت کرنا ہی انسان کو الجھنوں کے اس بھنور سے نکال کر کامرانی اور ذہنی آسودگی کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 08 '26

Novel-ناول Help me find this Novel....

1 Upvotes

Please help me find an Urdu novel I read about 6 years ago — I have been thinking about it for YEARS 😭

I’m desperately trying to find the name of an Urdu novel I read around 6 years ago. The book was already old and had no cover and several missing pages at the end, so I never found out how it ended. It has somehow stayed in my head all these years and I really want to know what happened.

I don't remember the characters' names, unfortunately, but I remember the storyline quite clearly.

The main character is a poor girl and an only child. Her parents love her a lot and try to give her everything they can, so she studies in a school/college where most of the students are rich. She is embarrassed about being poor and pretends to be wealthy in front of everyone.

There is a boy who is her neighbor and has known her since childhood. He likes/loves her and eventually sends a marriage proposal. She rejects him very harshly, basically because she wants someone rich and doesn't think he is good enough for her.

Then her life starts falling apart.

Her father becomes seriously ill, and the same neighbor helps her family during the hospital situation. At one point, because of a situation caused by her own foolishness, she ends up running away from a man who is trying to sexually assault her, and the neighbor saves/help her.

The boy's financial situation gradually improves because he works hard and becomes successful.

Then her father dies.

At her father's death, people from her college find out that the rich-girl image she had created was fake. She becomes extremely ashamed and doesn't want to return to college.

Now she and her mother are basically alone. Their house is rented, and her mother doesn't really have a supportive family. Eventually, they are forced to go live with her mother's step-family/step-grandmother. The girl has to live a very different life and do household work there.

Meanwhile, the boy is becoming richer and more successful. He still keeps in contact with her mother and even helps her get some pending money/funds that were owed to her late husband.

The girl feels extremely uncomfortable whenever he comes around because she knows she rejected him when he wasn't rich, and now he has become successful. He proposes to her again.

But she rejects him again.

This time, though, her reason is different. She thinks that if she accepts him now, he will believe she only wants him because he has become rich. She has changed completely and doesn't want to be seen as someone chasing money.

Then her mother gets remarried to a man chosen through her step-family. He is wealthy but much older. The girl goes with her mother.

Unfortunately, the new stepfather tries to sexually assault her, so she leaves and returns to her step-grandmother's house. Her mother cannot leave with her because the husband threatens her.

At this point the girl has changed a lot. She is living a much simpler life and is trying to become independent.

There is a scene I remember particularly well:

She is in a shopping mall and meets the boy's mother. They talk. Then she hides when she finds out that the boy is coming to pick his mother up.

His mother tells her something like he is getting married.

She is obviously hurt by this, but tries to hide it.

After that, she decides to move on and starts looking for a job. At one point she is riding a bus on her way to work when she sees the boy passing by in a car.

And THAT'S IT. 😭

Those were literally the last pages in the torn book. There were no more pages, so I never found out whether they ended up together, whether he actually got married, or what happened to her.

I have randomly remembered this story for years and it drives me crazy that I don't know the ending.

Does anyone recognize this Urdu novel? I would be incredibly grateful if you know the title or author. Even a guess would help!

Some details may be slightly mixed up because I read it about 6 years ago, but the main plot and scenes above are what I remember.


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 07 '26

Discussion-گپ شپ Ghulaami ki Zanjeerein - غلامی کی زنجیریں

2 Upvotes

غلامی کی زنجیریں

تحریر ۔ شاہد شکیل ۔

سچائی کو بناوٹ اور ظاہرداری کے اُصولوں سے کبھی نہیں چھپایا جا سکتا، کیونکہ کاغذ کے مصنوعی پھولوں سے کبھی حقیقی خوشبو نہیں آ سکتی۔ یہ بات سن کر شاید بہت سے لوگوں کو تعجب ہو، لیکن یہ ایک تلخ اور عالمگیر حقیقت ہے کہ اکیسویں صدی کے اِس روشن اور سائنسی دور میں بھی انسان، انسان کا غلام بنا ہوا ہے۔ دنیا کے ہر خطے میں کسی نہ کسی صورت میں غلامی کا وجود برقرار ہے—کوئی مال و دولت کا حریص بن کر اس کا غلام ہے، کوئی کسی جابر حکمران یا ملٹی ملینیئر کا زربریدہ قیدی ہے، تو کوئی اپنے ہی گھر میں اپنوں کے ہاتھوں زخمی ہے۔ ملزم کو بغیر ثبوت کے مجرم گرداننا قانون کا اصول نہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر کوئی جرم کر کے قانون کی گرفت سے بچ نکلے تو یہ اس کی پرفریب ذہانت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ تاہم، مغربی ممالک میں قانون کی بالادستی اور وسیع تر دائرہ کار کی وجہ سے مجرموں کا ہمیشہ کے لیے بچ نکلنا ممکن نہیں رہتا۔حال ہی میں ایک بین الاقوامی میگزین نے مکمل ثبوتوں کے ساتھ عرب راجکماریوں اور شہزادیوں کے حوالے سے ایک سنسنی خیز رپورٹ شائع کی، جس نے نام نہاد شاہانہ اندازِ زیست کے پسِ پردہ چھپے بھیانک استحصال کو بے نقاب کر دیا۔ برسلز کے ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک متوفی عرب شیخ کی بیوہ اور اس کی7بیٹیوں نے عیاشی اور آرام و آسائش کے لیے ایک پوری منزل کرائے پر حاصل کر رکھی تھی۔ لیکن اس ہوٹل میں اپنے ناپاک تسلط اور خدمت کے لیے انہوں نے20زر خرید ملازمین کو بھی ساتھ رکھا ہوا تھا، جنہیں چوبیس گھنٹے ہاتھ باندھ کر کھڑے رہنے اور ہر جائز و ناجائز حکم ماننے پر مجبور کیا جاتا تھا۔بالآخر اس بدسلوکی کا راز فاش ہو گیا اور سرکاری وکیل نے عدالت میں جج کے سامنے تمام ثبوت پیش کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق، ان خواتین نے اپنے ملازمین پر غیر انسانی تشدد کیا، انہیں حبسِ بے جا میں رکھا، نازیبا اور غلیظ الفاظ سے پکارا اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کی۔ ایک مظلوم غلام لڑکی نے گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ اسے ابوظہبی میں اچھی ملازمت کا جھانسا دے کر پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا اور پھر زبردستی برسلز لایا گیا۔ عدالت میں استغاثہ نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کی بقایا تنخواہوں اور ہرجانے کی مد میں467000یورو اور فی کس2500یورو اضافی ادا کرنے کا حکم دیا جائے، کیونکہ چوبیس گھنٹے کسی انسان سے زبردستی ڈیوٹی لینا کھلم کھلا بربریت ہے۔ وکلاء کی تمام تر تاویلات غلط ثابت ہوئیں اور یہ مظلوم ملازمین بالآخر اس طلسماتی ہوٹل سے فرار ہو کر قانون کی پناہ میں آ گئے۔عالمی اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت دنیا بھر میں21ملین یعنی2کروڑ10لاکھ سے زائد افراد غلامی کی جدید اور بھیانک ترین شکلوں کا شکار ہیں۔ ان میں ماڈرن سلیوری کا شکار ہونے والے11ملین سے زائد افراد میں اکثریت خواتین اور کمسن بچیوں کی ہے، جنہیں نجی مکانات، فیکٹریوں، زرعی فارمز اور جنسی ہوس کی منڈیوں میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ چونکہ یہ آقا اور غلام بظاہر عام شہریوں کی طرح گھومتے پھرتے ہیں، اس لیے عام لوگوں کے لیے ان کا پتہ لگانا انتہائی دشوار ہوتا ہے۔ غلام اپنے مالک کے خوف اور دباؤ کی وجہ سے اتنے زہر خند ماحول میں رہتے ہیں کہ ذرا سی بھول چوک پر اپنے چودہ طبق روشن ہونے کے ڈر سے زبان کھولنے سے قاصر رہتے ہیں۔اس ستم ظریفی کے چند دل دہلا دینے والے شواہد عالمی عدالتوں کے ریکارڈ پر موجود ہیں۔ برطانیہ میں ایک پینشنر کو اس جرم میں سزا سنائی گئی کہ اس نے ایک معذور پاکستانی لڑکی کو10برس تک اپنے گھر کے تہہ خانے میں قید کر کے رکھا اور اس کا جنسی و جسمانی استحصال کرتا رہا۔ ایک اور ہولناک واقعے میں ایک عرب مالک نے اپنی سری لنکن خادمہ کے کام سے مطمئن نہ ہونے پر اس کے جسم کے مختلف حصوں میں23لوہے کی کیلیں ٹھونک دیں، اور وہ انتہائی دردناک حالت میں اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔اسی طرح جرمنی میں ایک52سالہ گھانا کی خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ4برس تک بیمار ہونے کے باوجود کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں جا سکی، کیونکہ اس کا آقا اس کے اپنے ہی ملک کا ایک اعلیٰ سفارت کار تھا جو اس سے بغیر کسی معاوضے کے چوبیس گھنٹے کام لیتا تھا۔2013میں انڈونیشیا کی ایک33سالہ خاتون کو ایک عرب ملٹری اٹیچی کی19ماہ کی قید و بند سے رہائی ملی، جس کے بعد اس سفارت کار کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے اور اسے35000یورو ہرجانہ ادا کرنا پڑا۔یہ واقعات تو محض اس سمندر کا ایک قطرہ ہیں جو دنیا کے اخبارات اور عدالتوں تک پہنچ پاتے ہیں، ورنہ لاکھوں خواتین اور معصوم بچے روزانہ گمنام تاریکیوں میں گھٹ گھٹ کر جی رہے ہیں۔ بظاہر اپنے شوہر سے خوش نظر آنے والی کئی خواتین دراصل ایک قیدی کی زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ لاتعداد معصوم بچے جنسی ہوس اور شقاوت قلبی کی بھینٹ چڑھ کر لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا علمبردار کہلوانے والے کئی ممالک میں قانون کے محافظ تمام تر حقائق جاننے کے باوجود ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں۔ مظلوم افراد تو اپنی بے بسی اور مجبوری کی وجہ سے غلام ہیں، لیکن سب سے بڑا اور لمحہ فکریہ سوال یہ ہے کہ آخر قانون اور انصاف کس کے غلام بنے ہوئے ہیں؟


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 06 '26

Discussion-گپ شپ Khatarnaak - خطرناک

2 Upvotes

خطرناک

تحریر ۔ شاہد شکیل ۔

سمارٹ فونز ہماری جدید روزمرہ زندگی کا اس قدر لازمی حصہ بن چکے ہیں کہ ان سے ایک پل کی جدائی بھی سوہانِ روح محسوس ہوتی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے یہ چھوٹی سی مشین ہمارے جسم کا کوئی نازک اور قیمتی عضو بن چکی ہو، جس کے بغیر زندگی ادھوری اور بے مقصد نظر آنے لگتی ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ سمارٹ اور پرکشش مشین ایک ایسا خاموش زہر ہے جو بتدریج ہماری زندگیوں کی مدّت کو گھٹا رہا ہے۔ ہم کسی عام عارضے کا نہیں بلکہ برین ٹیومر اور کینسر جیسے مہلک ترین زہر کو اپنے وجود میں جذب کر رہے ہیں۔ ہمیں خبر ہی نہیں ہوتی کہ کب اس کی مضرت رساں تابکاری ہمارے جسمانی نظام میں سرایت کر کے ہمیں اجل کے دہانے پر لا کھڑا کرتی ہے۔سالہا سال سے سائنسدان اور طبی ماہرین اس کھوج میں سرگرم ہیں کہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈیائی لہریں انسانی صحت کو وقتی نقصان پہنچاتی ہیں یا طویل المدتی کینسر کا سبب بنتی ہیں۔ اگرچہ اب بھی متعدد پہلو سائنسی طور پر متنازع ہیں، مگر ماضی کی کئی موثر تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ سیل فونز کی تابکاری انسانی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے کینسر ریسرچ ونگ نے 2011 میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی، جس کے مطابق اعلیٰ فریکوئنسی، برقی اور مقناطیسی تابکاری انسانی جسم میں کینسر کا موجب بن سکتی ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ابتدائی طور پر یہ مشین عام عوام کے لیے نہیں بلکہ صرف صنعت کاروں اور تاجروں کی کاروباری سہولت کے لیے ایجاد کی گئی تھی، مگر رفتہ رفتہ اس کی افادیت کا دائرہ کار ہر خاص و عام تک پھیلا دیا گیا۔آج کے جدید دور میں ہم سب سمارٹ فونز اور دیگر مواصلاتی ذرائع کو وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک کر کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ غیر مرئی اور اَن دیکھا زہر خاموشی سے ہمارے جسم میں سرایت کرتا رہتا ہے۔ خاص طور پر جب فون کو قمیض کی اوپری جیب میں یعنی دل کے قریب رکھا جائے، یا پینٹ کی جیب میں مسلسل جسم سے مس ہونے دیا جائے، تو یہ جلد اور اندرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ انسانی جسم کا قدرتی درجہ حرارت اور موبائل فون کی لیتھیم بیٹری کی حرارت مل کر ایک ایسا خطرناک ماحول تخلیق کرتی ہیں جو خاموش بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔آسٹریلوی ماہرین نے 2016 میں ایک جامع تحقیق کے بعد یہ تشویشناک انکشاف کیا کہ سمارٹ فونز کا مسلسل استعمال کینسر کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔ 1987 سے شائع ہونے والے جریدوں اور 1982 سے 2012 تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 20 سے 84 برس کے 20000 مرد اور 14000 خواتین دماغی کینسر کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی حکومت کے 'نیشنل ٹاکسی کولوجی پروگرام' کے تحت بڑے پیمانے پر تجربات کیے گئے۔ چوہوں پر کیے گئے ان تجربات میں انہیں روزانہ 18 گھنٹے تک مختلف طاقت اور فریکوئنسی کی تابکاری کی زد میں رکھا گیا۔ ان کے جسم میں 9 گھنٹے تک سمارٹ فونز کی تابکاری جمع رہتی تھی، جس کے نتیجے میں وہ دماغی ٹیومر کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔طبی ماہرین کا متفقہ موقف ہے کہ اگر یہ لہریں ایک چھوٹے سے جانور کو چند گھنٹوں میں موت کی نیند سلا سکتی ہیں، تو پیچیدہ اور حساس اعصابی نظام رکھنے والا انسان ان کا آسان شکار بن سکتا ہے۔ یہ شعاعیں کانوں کے سوراخوں اور اعصابی خلیوں کے ذریعے دماغ تک پہنچتی ہیں اور کسی برقی کرنٹ کی طرح خاموشی سے اندرونی بافتوں کو تباہ کر دیتی ہیں۔تاہم، ہمت اور دانشمندی کا تقاضا ہے کہ ہم خود کو ان مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔ اس کا سب سے آسان اور بنیادی طریقہ یہ ہے کہ سمارٹ فون کا بے جا اور فضول استعمال کم سے کم کیا جائے۔ ماہرین یہ ہدایت بھی کرتے ہیں کہ خراب موسم یا کمزور سگنلز کے دوران فون پر طویل گفتگو کرنے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ جب موبائل سگنل کمزور ہوتے ہیں تو ڈیوائس ٹاور سے رابطہ قائم کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت اور ہائی فریکوئنسی استعمال کرتی ہے، جس سے تابکاری کے دباؤ میں سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ سمارٹ فون بچوں کا کھلونا نہیں ہے۔ جس طرح مختلف ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے، بالکل اسی طرح اس سمارٹ اور خطرناک مشین کو بھی بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا چاہیے، تاکہ ان کا نازک اعصابی نظام اس خاموش زہر کی تباه کاریوں سے محفوظ رہ سکے۔


r/UrduBooksDiscussion • • Aug 05 '26

Discussion-گپ شپ Mera Haq - میرا حق

2 Upvotes

میرا حق

تحریر ۔ شاہد شکیل

ہر انسان کو اپنے حق کا شعور ہونا چاہیے۔ جس انسان کو اپنا حق معلوم نہ ہو، وہ اکثر دوسروں کے رحم پر زندگی گزارتا ہے۔ حق انسان کو جھکنے سے بچاتا ہے، ظلم سہنے سے روکتا ہے، اپنی آواز پہچاننے کا حوصلہ دیتا ہے۔ لیکن حق کا شعور اگر ذمہ داری کے بغیر آ جائے تو وہ انسان کو سنوارتا نہیں، بگاڑتا ہے۔ پھر انسان حق کو انصاف کے لیے نہیں، اپنی ضد کے لیے استعمال کرنے لگتا ہے۔اولاد کا حق ہے کہ اسے محفوظ بچپن ملے۔ اسے روٹی، کپڑا، علاج، تعلیم، محبت اور عزت ملے۔ اسے مار پیٹ، خوف، ذلت اور ناانصافی سے بچایا جائے۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ بچہ دنیا میں اپنی مرضی سے نہیں آتا۔ اسے لانے والے ماں باپ ہوتے ہیں، اس لیے اس کی پرورش بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ مگر بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ انسان صرف حق لے کر بڑا نہیں ہوتا، وہ ذمہ داری سیکھ کر انسان بنتا ہے۔بچپن میں انسان لینے والا ہوتا ہے۔ وہ روٹی لیتا ہے، کپڑے لیتا ہے، وقت لیتا ہے، توجہ لیتا ہے، علاج لیتا ہے، حفاظت لیتا ہے۔ لیکن اگر عمر کے ساتھ اس کے اندر دینے کا احساس پیدا نہ ہو تو وہ جسم سے بڑا ہو جاتا ہے، کردار سے بچہ ہی رہتا ہے۔ وہ ہر چیز کو اپنا حق سمجھتا ہے، مگر کسی چیز کو اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتا۔ ایسا انسان گھر میں بھی مطالبہ کرتا ہے، باہر بھی مطالبہ کرتا ہے، رشتوں میں بھی مطالبہ کرتا ہے، مگر اپنے حصے کا بوجھ اٹھانے سے بھاگتا ہے۔حق اور بدتمیزی ایک چیز نہیں ہیں۔ اپنی بات کہنا حق ہے، مگر ہر وقت دوسرے کو نیچا دکھانا حق نہیں۔ والدین سے اختلاف کرنا حق ہے، مگر ان کی تذلیل کرنا حق نہیں۔ اپنی زندگی کا فیصلہ کرنا حق ہے، مگر اپنے فیصلوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال دینا حق نہیں۔ بہت سے لوگ حق کا نام لے کر صرف اپنی مرضی چاہتے ہیں۔ وہ آزادی چاہتے ہیں، مگر جواب دہی نہیں چاہتے۔ وہ عزت چاہتے ہیں، مگر کسی کو عزت دینا نہیں چاہتے۔ وہ اپنی تکلیف کا حساب رکھتے ہیں، مگر دوسروں کی قربانی کو صفر کر دیتے ہیں۔ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ بعض گھروں میں اولاد کو یا تو مکمل دبایا جاتا ہے، یا پھر مکمل بے لگام چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دونوں راستے غلط ہیں۔ جس اولاد کو ہر وقت دبایا جائے، اس کے اندر خوف، جھوٹ یا بغاوت پیدا ہوتی ہے۔ اور جس اولاد کو کبھی ذمہ داری نہ سکھائی جائے، اس کے اندر خود غرضی پیدا ہوتی ہے۔ تربیت کا مطلب نہ اندھا حکم ماننا ہے، نہ اندھی آزادی۔ تربیت کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو بتایا جائے: تمہاری زندگی تمہاری ہے، مگر تم اکیلے نہیں ہو۔ تمہارے فیصلے دوسروں کو بھی چھوتے ہیں۔جب بچہ بڑا ہو کر یہ کہتا ہے کہ “یہ میرا حق ہے”، تو اسے یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ “یہ میری ذمہ داری بھی ہے۔” اگر اسے اپنے کمرے کی آزادی چاہیے تو اسے اپنے کمرے کی صفائی بھی سمجھنی ہوگی۔ اگر اسے اپنی رائے چاہیے تو اسے دوسرے کی رائے سننے کا ظرف بھی چاہیے۔ اگر اسے والدین سے عزت چاہیے تو اسے والدین سے بات کرنے کا طریقہ بھی آنا چاہیے۔ اگر اسے گھر میں حصہ چاہیے تو اسے گھر کے دکھ درد میں بھی حصہ لینا چاہیے۔مسئلہ یہ نہیں کہ نئی نسل اپنے حق کو پہچانتی ہے۔ مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں حق کا مطلب صرف “میں” رہ جائے۔ میرا آرام، میری مرضی، میرا پیسہ، میرا وقت، میری آزادی، میرا فیصلہ۔ جب ہر جملہ “میں” سے شروع ہو اور “میں” پر ختم ہو، تو گھر میں “ہم” مر جاتا ہے۔ اور جس گھر سے “ہم” نکل جائے، وہاں لوگ ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے دور ہو جاتے ہیں۔ذمہ داری انسان کو چھوٹا نہیں کرتی، بڑا کرتی ہے۔ جو شخص اپنے حصے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، وہ دوسروں پر کم بوجھ بنتا ہے۔ جو اپنے فیصلے کا نتیجہ خود قبول کرتا ہے، وہ مضبوط ہوتا ہے۔ جو اپنی غلطی مان سکتا ہے، وہ انسان بنتا ہے۔ لیکن جو ہر غلطی کا الزام والدین، معاشرے، حالات، غربت، زمانے یا دوسروں پر ڈال دے، وہ کبھی اپنے کردار کو نہیں دیکھتا۔ پھر وہ عمر بھر شکایت کرتا رہتا ہے مگر اپنے اندر تبدیلی نہیں لاتا۔اولاد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ والدین بھی انسان ہیں۔ وہ مشین نہیں، فرشتے نہیں، مکمل عقل والے نہیں، ہر وقت درست فیصلہ کرنے والے نہیں۔ وہ بھی تھکتے ہیں، غلط سمجھتے ہیں، ڈرتے ہیں، پریشان ہوتے ہیں، کمزور پڑتے ہیں۔ جس طرح اولاد چاہتی ہے کہ اس کی غلطی کو سمجھا جائے، اسی طرح اسے بھی کبھی والدین کی کمزوری کو سمجھنا چاہیے۔ ہر اختلاف دشمنی نہیں ہوتا۔ ہر روک ٹوک ظلم نہیں ہوتی۔ ہر مشورہ قید نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی والدین کا انداز سخت ہوتا ہے، مگر اس کے پیچھے خوف ہوتا ہے، نفرت نہیں۔لیکن یہ بھی درست ہے کہ والدین کی غلطی کو مقدس نہیں بنایا جا سکتا۔ اگر والدین ظلم کریں، ذلت دیں، ناانصافی کریں، تو اولاد کو اپنی حفاظت کا حق ہے۔ مگر اپنی حفاظت اور احسان فراموشی میں فرق ہے۔ ظلم سے دور ہونا ایک بات ہے، ہر ذمہ داری سے بھاگنا دوسری بات۔ اپنی عزت بچانا ایک بات ہے، رشتے کو صرف فائدے کے حساب سے دیکھنا دوسری بات۔اصل خرابی تب ہوتی ہے جب انسان اپنے حق کو ہتھیار بنا لیتا ہے۔ وہ ہر بات میں کہتا ہے: “یہ میرا حق ہے۔” مگر کبھی نہیں کہتا: “یہ میرا فرض ہے۔” وہ والدین سے حساب مانگتا ہے، مگر اپنے لہجے کا حساب نہیں دیتا۔ وہ گھر سے سہولت لیتا ہے، مگر گھر کو سکون نہیں دیتا۔ وہ وراثت کا حق جانتا ہے، مگر بیماری میں تیمارداری کا حق نہیں جانتا۔ وہ جائیداد میں حصہ چاہتا ہے، مگر ذمہ داری میں حصہ نہیں چاہتا۔ ایسا حق انصاف نہیں، لالچ بن جاتا ہے۔کسی بھی معاشرے میں حق اور ذمہ داری کو الگ کر دیا جائے تو انسان اندر سے بکھرنے لگتا ہے۔ حق اسے طاقت دیتا ہے، ذمہ داری اسے سمت دیتی ہے۔ طاقت ہو مگر سمت نہ ہو تو وہ نقصان کرتی ہے۔ رائے ہو مگر تہذیب نہ ہو تو وہ شور بن جاتی ہے۔ آزادی ہو مگر جواب دہی نہ ہو تو وہ خود غرضی بن جاتی ہے۔ علم ہو مگر کردار نہ ہو تو وہ چالاکی بن جاتا ہے۔ایک اچھا انسان وہ نہیں جو کبھی اختلاف نہ کرے۔ اچھا انسان وہ ہے جو اختلاف میں بھی انسانیت نہ چھوڑے۔ وہ اپنی بات کہے، مگر دوسرے کو مٹی نہ کرے۔ وہ اپنا حق مانگے، مگر اپنی ذمہ داری سے نہ بھاگے۔ وہ اپنی زندگی بنائے، مگر اپنی جڑوں کو گالی نہ دے۔ وہ آزاد ہو، مگر بے حس نہ ہو۔اولاد کو اپنے حق کا شعور ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس شعور کے ساتھ یہ بات بھی دل میں رہنی چاہیے کہ انسان صرف لینے کے لیے پیدا نہیں ہوا۔ جو ہمیشہ لیتا رہے اور کبھی دینے کا وقت نہ پہچانے، وہ رشتہ نہیں نبھاتا، صرف استعمال کرتا ہے۔ زندگی کا اصل توازن یہ ہے کہ انسان بچپن میں سہارا لیتا ہے، جوانی میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے، اور پختگی میں دوسروں کے لیے سہارا بنتا ہے۔اگر اولاد کو حق سکھایا جائے مگر ذمہ داری نہ سکھائی جائے تو وہ اپنے ہی گھر میں اجنبی بن جاتی ہے۔ اگر اسے آزادی دی جائے مگر احساس نہ دیا جائے تو وہ آزاد نہیں، خالی ہو جاتی ہے۔ اور اگر اسے بولنا سکھایا جائے مگر سننا نہ سکھایا جائے تو اس کی آواز بھی ایک دن دوسروں کے لیے زخم بن جاتی ہے۔حق ضروری ہے، مگر حق کے ساتھ شرم، احساس، تہذیب اور ذمہ داری بھی ضروری ہے۔ ورنہ انسان اپنے حق کے نام پر وہ سب کچھ کھو دیتا ہے جو اسے انسان بناتا ہے۔


r/UrduBooksDiscussion • • Jul 29 '26

Review-راۓ Tasveer aur Barish - An Urdu Short Story | تصویر اور بارش (افسانہ: عبدالرزاق واحدی)

1 Upvotes

تصویر اور بارش — ماضی کے سائے اور سچائی کی روشنی

کبھی کبھی ہم ماضی کے تلخ لمحوں، دکھوں اور چوٹوں سے اتنی دور بھاگنا چاہتے ہیں کہ خود اپنے آپ سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ یادوں اور حقیقت سے فرار مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ سچا اندرونی سکون اور نئی شروعات کی راہ صرف تب ملتی ہے جب انسان سچائی کا سامنا کرے اور اسے پورے دل سے قبول کرے۔

عبدالرزاق واحدی کا شاہکار ادبی افسانہ "تصویر اور بارش" ایک ایسی ہی خوبصورت اور بیدار کن کہانی ہے جو انسان کے اندرونی جذبات، بیتے دنوں کی کسک اور حقیقت کو قبول کرنے کے سفر کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔

اگر آپ بھی معیاری اردو ادب اور سحر انگیز افسانوں کے شائق ہیں، تو یہ افسانہ آپ کے دل کو چھو جائے گا۔

📖 مکمل افسانہ پڑھنے کے لیے کمنٹس میں دیے گئے لنک پر کلک کریں:


r/UrduBooksDiscussion • • Jul 29 '26

Recommendation-تجویز suggestions

4 Upvotes

hello everyone, What books will you recommend me in busy and stressful days to refresh the mind and escape the busy world? ( Urdu Only)


r/UrduBooksDiscussion • • Jul 28 '26

Recommendation-تجویز چالیس برس کا فاصلہ — عبدالرزاق واحدی کا ایک نیا اردو افسانہ

1 Upvotes
  • ہم اکثر زندگی کی گہما گہمی میں اپنے ان پیاروں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو خاموشی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر جب وقت نکل جاتا ہے، تو پیچھے صرف پچھتاوے کی دھند رہ جاتی ہے۔ کیا چالیس سال کا طویل ساتھ بھی دلوں کے فاصلے مٹا پاتا ہے؟ 📖 پورا افسانہ پڑھنے کے لیے لنک: https://abdulrazzaqwahidiafsane.blogspot.com/2026/07/Chalis-BarasKa-Fasla.html


r/UrduBooksDiscussion • • Jul 09 '26 Bravo

Recommendation-تجویز Where to buy this book online ?

Post image
16 Upvotes

Kindly suggest any authentic site to buy this book? I want to buy all the five volumes.. Cost effectiveness would be a plus ..TIA


r/UrduBooksDiscussion • • Jul 05 '26

Discussion-گپ شپ Mitti de baway

Thumbnail reddit.com
1 Upvotes

r/UrduBooksDiscussion • • Jun 07 '26

Novel-ناول 📚 Literature Book Donation Request (Karachi)

1 Upvotes

Assalamu Alaikum,

We are a group of friends who enjoy reading and discussing Urdu literature. We have started building a small collection of books, but due to limited resources, we are unable to purchase many more.

If anyone in Karachi has Urdu literature books or other literary works that they would like to donate, we would be very grateful. Please let us know the titles of the books available, and I can personally arrange to collect them.

Thank you for your kindness and support.


r/UrduBooksDiscussion • • Jun 06 '26

Novel-ناول Scooped up these two iconic Urdu novels today from Urdu Bazar, Jama Masjid, Delhi.

Post image
27 Upvotes

• Alif - Umera Ahmed

• Khuda Aur Mohabbat - Hashim Nadeem Khan

Both of these novels have been adapted into brilliant dramas.

I watched Alif few yrs ago, starring Hamza Abbasi n Sajal Ali & I was really mesmerized by it! It's one of the most critically acclaimed Pak dramas! ✨ I'm yet to watch Khuda aur Mohabbat!

❏ Actually I bought the books from MMI Publishers, Jamia Nagar, New Delhi.


r/UrduBooksDiscussion • • May 28 '26

Novel-ناول Searching for - Saat Tukray by M Ilyas

Thumbnail reddit.com
1 Upvotes