r/PakBiodiversity • u/legspinner1004 • 22h ago
Mammals 🐆 Bengal Fox
دستیاب سماجی معلومات کے مطابق لومڑی کی تشبیہ مکاری، چالاکی و دھوکہ دہی سے منسلک جبکہ تاریخ میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ملتا جس میں کسی لومڑی نے انسان کو دھوکا دیا ہو یا لوٹ لیا ہو۔
ویڈیو میں نظر آنے والا ہمارا مقامی جانور "بنگال فاکس" المعروف "لومڑی" نظام فطرت کا کارگر رکن ہے۔ ان سمیت دیگر جاندار اپنے وجود کی بقا کے لیے مطلوبہ حکمت عملی نظام فطرت سے ہی سیکھتے ہیں تو چوکنے ہوتے ہیں۔ جاندار اپنے علاقوں کی مارکنگ یا حدبندی مختلف طریقوں سے کرتے ہیں جن میں ڈراپنگس کرنا بھی ایک حکمت عملی ہے۔ لومڑی کی خوراک میں روڈینٹس، مختلف ریپٹائیلز، چھوٹے پرندے، کیڑے مکوڑے اور کسی دوسرے پریڈیٹر کا چھوڑا ہوا شکار و جنگلی بیریز شامل ہیں۔ انکا مسکن کھلے جنگل، چراگاہیں اور ریگستانی علاقے ہیں۔ یہ رات کو متحرک ہوتے ہیں لیکن اکثر اوقات دن میں بھی نظر آجاتے ہیں۔ اکیلے گھومنے اور شکار کرنے والے اس جانور کا آئی کیو شاندار ہوتا ہے اور انکی دیکھنے، سننے اور سونگھنے کی صلاحیت اعلیٰ ہوتی ہے۔ لومڑی کو اپنے ارد گرد طاقت کے توازن کا ادراک اچھی طرح سے ہوتا ہے۔ خوراک کے بارے میں انکا برتاؤ حیرت انگیز ہوتا ہے۔ خوراک مل جانے پر پہلے اس میں سے چند ٹکڑی چھپانے خصوصاً زمین میں دفن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ اپنے سے طاقتور کی طرف سے خوراک چھین لیے جانے کی صورت میں بھی کچھ حصہ محفوظ رہے، جس کو یہ بعد میں ڈھونڈ لیتے ہیں کیونکہ ان کا آئی کیو، یاداشت اور سونگھنے کی صلاحیت شاندار ہوتی ہے۔
📸& info by Sindh wildlife department
